آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 21 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور ضلع پشین میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو افسران اور کسٹمز کے ایک سرکاری اہلکار سمیت چھ بہادر اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کی  کے مطابق 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب نوکچا، ضلع چاغی اور زیارت کراس، ضلع پشین میں دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

31 اگست کو فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے این-40 کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مسافروں کی پرامن آمدورفت میں خلل ڈالنے کے لیے بھتہ خوری کی غرض سے غیر قانونی ناکہ قائم کرنے کی کوشش کی۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مربوط حملے کے ذریعے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے مؤثر جواب دیتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشتگرد جہنم واصل

    کسٹمز ہاؤس پر ناکام حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کا مظہر تھا، جس کا مقصد کسٹمز حکام کو قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور علاقے میں جرائم پیشہ سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا تھا۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے 6 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں دو افسران اور محکمہ کسٹمز کا ایک سرکاری اہلکار بھی شامل ہے۔

گرد و نواح کے علاقوں میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے اور مقامی آبادی سمیت اہم قومی شاہراہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز مہم پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔

سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،دہشت گردوں نے بھتہ خوری کے لیے غیرقانونی ناکہ قائم کیا، جس پر سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گردوں کو موقع پر ہلاک کردیا گیا،سکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری جانب 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مربوط حملے کے ذریعے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے کا مؤثر جواب دیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کو بھی سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انہیں مزید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی اور معاونت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک انسداد دہشت گردی کی مہم جاری رکھی جائے گی۔

Related Articles