پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے تحت نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج 2 ستمبر بروز بدھ صبح 10 بجے بیک وقت جاری کیے جائیں گے۔ صوبے بھر کے ہزاروں طلبہ و طالبات نتائج کے منتظر ہیں جنہیں متعلقہ تعلیمی بورڈز کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔
نویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے ساتھ ہی ان طلبہ کے لیے بھی اہم تبدیلی سامنے آئی ہے جو ایک یا ایک سے زائد مضامین میں کامیاب نہیں ہوسکے یا اپنے نمبروں میں بہتری کے خواہشمند ہیں۔
سپلی والے طلبہ کو دوبارہ سیکنڈ اینول امتحان نہیں دینا ہوگا
نئے طریقہ کار کے تحت نویں جماعت میں سپلی آنے والے طلبہ کو دوسرے سالانہ امتحان میں شرکت نہیں کرنا پڑے گی۔ ایسے طلبہ کو اگلے سال نئے نویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ متعلقہ مضامین کا امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔
اسی طرح وہ طلبہ جو اپنے حاصل کردہ نمبروں سے مطمئن نہیں اور مارکس امپروومنٹ چاہتے ہیں، وہ بھی اگلے سال نئے بیچ کے نویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ متعلقہ امتحان دے سکیں گے۔
اہم بات یہ ہے کہ سپلی یا مارکس امپروومنٹ کے لیے امتحان دینے والے طلبہ اسی نصاب اور اسی امتحانی اسکیم کے تحت امتحان دیں گے جس کے تحت انہوں نے پہلے نویں جماعت کا امتحان دیا تھا۔
اس تبدیلی سے پنجاب بھر میں ان ہزاروں طلبہ کو فائدہ ہوگا جو نتائج کے بعد سپلی آنے یا نمبروں میں بہتری کی صورت میں اپنی اگلی تعلیمی حکمت عملی طے کریں گے۔
امتحانی نظام میں بڑی اصلاحات کی تیاری
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے امتحانی نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اصلاحات کا بنیادی مقصد امتحانات کو زیادہ شفاف، یکساں، معیاری اور مؤثر بنانا ہے۔
مجوزہ اصلاحات کے تحت پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی پرچوں کے معیار اور مشکل کی سطح کو یکساں رکھنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ مختلف بورڈز کے طلبہ کے درمیان امتحانات کی مشکل کے حوالے سے فرق ختم کیا جاسکے۔
یوں 2 ستمبر کو نویں جماعت کے نتائج کا اعلان جہاں طلبہ کے لیے ایک اہم مرحلہ ہوگا، وہیں سپلی اور مارکس امپروومنٹ کے حوالے سے نیا طریقہ کار اور امتحانی نظام میں مجوزہ اصلاحات پنجاب کے طلبہ کے لیے آئندہ تعلیمی مراحل میں اہم تبدیلیاں لا سکتے ہیں
پنجاب بھر کے نویں جماعت کے طلبہ کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج 2 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے بیک وقت جاری کیے جائیں گے۔ پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز کے طلبہ اپنا رزلٹ آن لائن اور SMS کے ذریعے چیک کرسکیں گے۔
رزلٹ چیک کرنے کا آن لائن طریقہ
پنجاب بھر کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج 2 ستمبر 2026 کو صبح 10 بجے جاری کیے جائیں گے۔ پنجاب کے تمام نو تعلیمی بورڈز بیک وقت نتائج جاری کریں گے، جس کے بعد طلبہ اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ پر رول نمبر درج کرکے نتیجہ چیک کرسکیں گے۔
پنجاب کے تمام 9 بورڈز کی ویب سائٹس
1۔ لاہور بورڈ — BISE Lahore
مکمل ویب سائٹ: https://www.biselahore.com/
رزلٹ پورٹل: https://result.biselahore.com/
2۔ راولپنڈی بورڈ — BISE Rawalpindi
مکمل ویب سائٹ: https://www.biserawalpindi.edu.pk/
3۔ گوجرانوالہ بورڈ — BISE Gujranwala
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisegrw.edu.pk/
4۔ فیصل آباد بورڈ — BISE Faisalabad
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisefsd.edu.pk/
5۔ سرگودھا بورڈ — BISE Sargodha
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisesargodha.edu.pk/
6۔ ملتان بورڈ — BISE Multan
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisemultan.edu.pk/
7۔ بہاولپور بورڈ — BISE Bahawalpur
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisebwp.edu.pk/
8۔ ڈی جی خان بورڈ — BISE D.G. Khan
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisedgkhan.edu.pk/
9۔ ساہیوال بورڈ — BISE Sahiwal
مکمل ویب سائٹ: https://www.bisesahiwal.edu.pk/
آن لائن رزلٹ چیک کرنے کا طریقہ
طلبہ کو اپنا رزلٹ چیک کرنے کے لیے اپنے متعلقہ بورڈ کی ویب سائٹ کھولنا ہوگی۔
-
بورڈ کی ویب سائٹ کھولیں۔
-
Results / Online Results کے آپشن پر جائیں۔
-
9th Class / SSC Part-I Result 2026 منتخب کریں۔
-
اپنا رول نمبر درج کریں۔
-
اگر کیپچا موجود ہو تو اسے مکمل کریں۔
-
Search / Submit پر کلک کریں۔
-
آپ کا نتیجہ اور مضمون وار نمبرز اسکرین پر ظاہر ہوجائیں گے۔
SMS کے ذریعے بھی رزلٹ چیک کرسکیں گے
اگر رزلٹ کے اعلان کے وقت ویب سائٹس پر زیادہ رش ہو یا انٹرنیٹ دستیاب نہ ہو تو طلبہ SMS کے ذریعے بھی نتیجہ معلوم کرسکتے ہیں۔ اپنے موبائل کے SMS میں صرف رول نمبر لکھ کر متعلقہ بورڈ کے SMS کوڈ پر بھیجنا ہوگا۔
بورڈ |
SMS کوڈ |
|---|---|
لاہور |
800291 |
راولپنڈی |
800296 |
فیصل آباد |
800240 |
گوجرانوالہ |
800299 |
ملتان |
800293 |
سرگودھا |
800290 |
بہاولپور |
800298 |
ڈی جی خان |
800295 |
ساہیوال |
800292 |


