6 سال کی محنت رنگ لے آئی، باجوڑ کے نوجوان کا تیار کردہ جہاز توجہ کا مرکز

6 سال کی محنت رنگ لے آئی، باجوڑ کے نوجوان کا تیار کردہ جہاز توجہ کا مرکز

خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے ایک باصلاحیت نوجوان نے محدود وسائل کے باوجود 6 سال کی محنت کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت جہاز تیار کرلیا۔

سبحان اللہ نامی نوجوان نے بچپن کے شوق کو حقیقت میں بدلتے ہوئے مسلسل 6 سال تک محنت کی اور آخرکار اپنا جہاز تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی مشینری اور مختلف آلات میں دلچسپی تھی۔ ابتدائی عمر میں انہوں نے موٹر سائیکل مکینک کا کام سیکھا، جس کے بعد مشینوں اور ان کے پرزہ جات کے بارے میں ان کی دلچسپی مزید بڑھتی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:کیا آنے والی نسلیں آسمان پر ستارے نہیں دیکھ سکیں گی؟ ماہرین نے خبردار کردیا

جہاز کی تیاری کے دوران مطلوبہ پرزہ جات اور دیگر سامان کے حصول کے لیے انہیں لاہور، تیمرگرہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں کے چکر بھی لگانے پڑے۔ نوجوان کی اس منفرد کاوش نے مقامی سطح پر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے 6 ستمبر کو باجوڑ اسپورٹس کمپلیکس میں آزمائشی مظاہرے کے بعد جہاز کو اڑانے کی اجازت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ سبحان اللہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں حکومتی تعاون حاصل ہو تو وہ مستقبل میں مزید جدید اور بڑے منصوبوں پر بھی کام کرسکتے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک جہاز تیار کرنے کے تجربے کے بعد اب وہ نسبتاً کم وقت میں دوبارہ ایسا جہاز تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سبحان اللہ نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے اہل خانہ کو بھی دیا، جنہوں نے 6 سال کے طویل سفر کے دوران ان کی حوصلہ افزائی اور بھرپور مدد کی۔

editor

Related Articles