عوام کی مشکلات میں اضافہ ،پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کردیا گیا

عوام کی مشکلات میں اضافہ ،پیٹرول اور ڈیزل پھر مہنگا کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت بڑھ کر 358 روپے 77 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد صارفین کو فی لیٹر پیٹرول کے لیے پہلے کے مقابلے میں 12 روپے 90 پیسے زیادہ ادا کرنا ہوں گے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، قیمت میں اضافے سے ملک بھر میں موٹر سائیکل، گاڑی اور دیگر پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے،حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات پر 130 ارب روپے کی سبسڈی دی، علی پرویز ملک

اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے، ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اثر بالخصوص ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے شعبے پر پڑ سکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق موجودہ قیمتوں کا تعین صرف ایک دن کے لیے کیا گیا ہے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آئندہ نظرثانی ایک بار پھر اہمیت اختیار کرگئی ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے براہِ راست اثرات ٹرانسپورٹ کے اخراجات پر پڑ سکتے ہیں، پیٹرول مہنگا ہونے سے شہریوں کے روزمرہ سفری اخراجات بڑھنے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے مال برداری اور پبلک ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔

ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والی تبدیلیاں اشیائے ضروریہ کی ترسیل کے اخراجات کو بھی متاثر کرسکتی ہیں، جس کے نتیجے میں مختلف اشیا کی قیمتوں پر بالواسطہ دباؤ پیدا ہوسکتا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی قیمت 358 روپے 77 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

editor

Related Articles