بینک اکاؤنٹس کا حیران کن استعمال،ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو دھر لیا

بینک اکاؤنٹس کا حیران کن استعمال،ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو دھر لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے، ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مالی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد اور 3 کلوگرام سے زائد چاندی برآمد ہوئی ہے۔

تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مبینہ طور پر تقریباً 4 ہزار شہریوں کو نشانہ بنایا اور متاثرین سے رقم ایسے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کروائی گئی جو غریب افراد کے نام پر کھولے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فون سے سیٹلائٹ آلات تک، پی ٹی اے اب کیا کچھ چیک کرسکے گا

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد ایک بڑے گروہ کا حصہ تھے جس میں مجموعی طور پر 14 افراد شامل ہیں۔ ادارے نے گروہ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی شروع کردی ہے۔

ایف آئی اے کا اکنامک کرائم ونگ منی لانڈرنگ، غیر قانونی رقم کی منتقلی اور بینکنگ فراڈ جیسے مالی جرائم کی تحقیقات کرتا ہے، جبکہ سائبر کرائم کارروائیوں میں آن لائن فراڈ اور مالی اسکیموں کے خلاف بھی ایکشن لیا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس معاملے میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔

editor

Related Articles