ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا فیلڈ مارشل عاصم منیر سے رابطہ ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سےٹیلی فونک گفتگو ہوئی  ہے جس میں خطےکی تازہ صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ٹیلیفونک گفتگو میں علاقائی سلامتی کو درپیش خطرات بھی زیر بحث آئے۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ اس دوران موجودہ صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر ممکنہ اثرات پر بھی بات چیت ہوئی، علاقائی ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 دریں اثنا ایرانی وزارت خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں نے خطے کی موجودہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے متعلق ایران اور عرب ممالک کے وزرائے خارجہ میں مذاکرات متوقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب خادمِ حرمین ہے، پاکستان محافظِ حرمین ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بیان مسلم دنیا میں وائرل

 عرب خطے کے وزرائے خارجہ کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کا امکان ہے ، ملاقات عمان کے شہر صلالہ میں متوقع ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  ملاقات میں آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی آمدورفت کے عارضی انتظام پر بات چیت ہوگی، عمان اور ایران مجوزہ معاہدے کے لیے خطے کے ممالک کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles