عمر 95 سال، جذبہ جوان، خاتون نے ٹریک پر سب کو حیران کردیا

عمر 95 سال، جذبہ جوان، خاتون نے ٹریک پر سب کو حیران کردیا

عام طور پر ہائی اسکول کے ٹریک مقابلوں میں نوجوان کھلاڑی اپنی رفتار، طاقت اور مہارت کا مظاہرہ کرتے نظر آتے ہیں، لیکن اس وقت سب کی نظریں ایک 95 سالہ دادی پر جم گئیں جب وہ ہائی اسکول کے ٹریک مقابلے میں حصہ لینے کے لیے میدان میں اتریں۔

خاتون نے امریکی پرچم والی ٹی شرٹ اور اسپورٹس شارٹس پہن رکھی تھیں۔ ہاتھ میں پول تھامے جب وہ ٹریک پر پہنچیں تو شاید ہی کسی نے سوچا ہو کہ وہ چند لمحوں بعد ایسا شاندار مظاہرہ کرنے والی ہیں جو پورے اسٹیڈیم کی توجہ حاصل کرلے گا۔ 95 سالہ خاتون نے دوڑ کا آغاز کیا، رفتار پکڑی اور پھر پول والٹ کے لیے خود کو تیار کیا۔ انہوں نے مہارت کے ساتھ پول کا سہارا لیا، ہوا میں چھلانگ لگائی اور کامیابی سے بار عبور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں:کارٹون فلم جیسی عمارت حقیقت میں موجود ہے، دیکھنے والے دنگ رہ گئے

ان کی یہ غیر معمولی کارکردگی دیکھ کر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی خوشی سے جھوم اٹھے اور پورا ماحول اور نعروں سے گونجنے لگا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ اس مشکل مظاہرے کے کامیاب ہونے کے بعد خاتون کے چہرے پر ایک خوبصورت مسکراہٹ تھی۔ ان کی مسکراہٹ اور پراعتماد انداز نے وہاں موجود لوگوں کے دل جیت لیے۔

خاتون کی ویڈیو بھی لوگوں کی توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں صارفین ان کی توانائی، حوصلے اور کھیل سے محبت کو سراہ رہے ہیں۔ 95 سال کی عمر میں نوجوانوں کے درمیان ٹریک پر اتر کر پول والٹ کرنا یقیناً ایک غیر معمولی منظر تھا، جس نے یہ پیغام بھی دیا کہ عمر بہت سی حدیں طے کر سکتی ہے، لیکن جذبہ اور حوصلہ انسان کو نئی مثال قائم کرنے سے نہیں روکتے۔

editor

Related Articles