یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یادگار فتح کی شاندار افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں قومی جذبے، حب الوطنی اور دفاع وطن کا عزم دہرایا گیا ، اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر خصوصی توجہ کا مرکز رہے  اور ان کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں۔

 79 ویں یوم آزادی پر یادگار فتح کے موقع پر فیلڈ مارشل کی  تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ، مختلف انداز میں لی گئی یہ  تصویری جھلکیاں آپ کو بھی دکھاتے ہیں ۔

یادگار فتح کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وزیراعظم اور صدر مملکت کے ہمراہ دبنگ انداز میں آمد 

 فیلڈ مارشل کا پُروقار انداز، فوجی وردی میں تصویر سوشل میڈیا صارفین کو بھاگئی 

 فیلڈ مارشل کا وزیراعظم اور سیاسی شخصیات کے ہمراہ خوشگوار انداز ، یادگار لمحہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا ۔

یادگار فتح کی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کی قومی پرچم کو سلامی، تاریخی منظر کیمرے میں جہاں قید ہوا وہیں سوشل میڈیا صارفین کی پذیرائی بھی حاصل کرگیا۔

یادگار فتح کی تقریب میں فیلڈ مارشل کی جانب سے وزیراعظم اور صدر مملکت کو خصوصی یادگاری تحفہ پیش کیا گیا ۔

یادگار فتح کی تقریب میں فیلڈ مارشل ننھے بچوں کیساتھ قومی پرچم تھامے کھڑے نظر آرہے ہیں ۔

فتح کے اس جشن سے جڑے ان یادگار لمحات کو صارفین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے خاص طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جو اس تمام  تقریب میں مرکز نگاہ رہے ۔

تقریب میں فیلڈ مارشل کی اہم شخصیات کے ہمراہ  دلفریب تصویر۔

یادگار فتح کی تقریب میں فیلڈ مارشل کا پُروقار انداز  ، سوشل میڈیا صارفین نے تعریفوں کے پل باندھ دیے ۔

یادگار فتح کی تقریب میں آتش بازی نے جہاں سماں باندھ دیا، فیلڈ مارشل کی موجودگی نے تقریب کو چارچاند لگا دیے

سوشل میڈیا صارفین ان تصاویر کو بڑی تعداد میں شیئر کر رہے ہیں اور فیلڈ مارشل کی مختلف تصاویر کو بہت پسندیدگی کی نظرسے دیکھا جارہا ہے ، ان تصاویر میں فیلڈ مارشل کی اہم شخصیات سے ملاقاتوں اور تقریب کے یادگار لمحات نمایاں ہیں۔

یادگار فتح کی تقریب کا احوال

واضح رہے کہ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار کامیابی کی یاد میں قائم یادگار فتح کا افتتاح کیا ، اس افتتاح کے موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیردفاع خواجہ آصف بھی موجود تھے۔

تقریب میں مسلح افواج کے ساتھ سول آرمڈ فورسز، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دستے شریک ہوئے۔ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی پولیس کے دستے بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

سروسزچیفس، وفاقی وزرا اور غیرملکی سفارت کار بھی تقریب میں شریک ہوئے ، یادگارفتح پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا، صدرمملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے قومی پرچم لہرایا۔

یہ بھی پڑھیں :79 واں یوم آزادی، کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد

تقریب میں اتحاد، یکجہتی اور قومی وحدت کی خوبصورت عکاسی کی گئی، یادگار فتح کو قومی تاریخ، معرکہ حق میں کامیابی، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور عزم صمیم کی علامت قرار دیا گیا، جبکہ باوقار دستے قومی اتحاد اور یگانگت کی علامت بنے۔

editor

Related Articles