سعودی عرب اور مصر کا بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت محفوظ بنانے پر اتفاق

سعودی عرب اور مصر کا بحیرہ احمر میں بحری آمدورفت محفوظ بنانے پر اتفاق

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ میں اہم ملاقات کی جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قاہرہ میں اہم ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان منگل کو سرکاری دورے پر مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچے، جہاں ان کی مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال اور مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

بحری آمدورفت کی آزادی پر اتفاق

ملاقات میں سعودی عرب اور مصر نے بحری آمدورفت کی سلامتی اور آزادی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک کاوشوں سے امن معاہدہ کامیابی سے طے پایا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بحیرہ احمر میں محفوظ اور بلا رکاوٹ بحری آمدورفت کے حوالے سے سعودی عرب کے مطالبے کی حمایت کی۔

سعودی عرب کی سلامتی مصر کے لیے اہم

مصری ایوان صدر کے مطابق سعودی عرب اور مصر کے تعلقات عرب دنیا کے اندر مثالی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور خلیجی ممالک کی سلامتی مصر کی قومی سلامتی کا لازمی حصہ ہے۔

یمن کے سیاسی حل پر زور

ملاقات کے دوران یمن کے تنازع پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے یمن میں پائیدار سیاسی حل کے لیے جاری کوششوں کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے مابین رابطہ،سعودی عرب کیساتھ مضبوطی سے کھڑے رہنے کا اعادہ

سعودی ولی عہد کا مصر کا دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن کے حوثی گروہ کی جانب سے حالیہ حملوں کے تناظر میں سعودی عرب نے اپنے دفاع اور جوابی کارروائی کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔

editor

Related Articles