نیویارک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی کھیلوں کے  100بڑے  شہروں کی فہرست جاری

نیویارک نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، عالمی کھیلوں کے  100بڑے  شہروں کی فہرست جاری

دنیا کے سو بہترین کھیلوں کے شہروں کی سالانہ فہرست جاری کردی گئی جس میں امریکی شہر نیویارک نے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی شہر فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔

نیویارک سرفہرست

سوئس ادارے برسن کی جانب سے جاری کردہ 2026 کی کھیلوں کے شہروں کی درجہ بندی میں نیویارک پہلے نمبر پر رہا۔

نیویارک نے گزشتہ درجہ بندی میں تیسرے نمبر سے ترقی کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ شہر کی درجہ بندی بہتر ہونے میں این بی اے چیمپئن شپ اور فیفا عالمی کپ کے فائنل سمیت بڑے کھیلوں مقابلوں کو اہم قرار دیا گیا ہے۔

پیرس دوسرے نمبر پر

گزشتہ تین سال تک پہلی پوزیشن پر رہنے والا پیرس اس بار دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ لاس اینجلس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 یہ بھی پڑھیں :دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں کی فہرست جاری،پاکستان کا مشہور کھلاڑی کون ؟

فہرست میں لندن چوتھے اور میڈرڈ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ بارسلونا چھٹے، میلان ساتویں اور لوزان آٹھویں نمبر پر رہے۔

مانچسٹر دسویں، واشنگٹن گیارہویں اور میامی بارہویں نمبر پر موجود ہے۔

ایشیا کے شہروں کی پوزیشن

درجہ بندی میں ٹوکیو سولہویں، سڈنی چوبیسویں اور دبئی انتیسویں نمبر پر ہے۔

ممبئی اکیاون ویں اور نئی دہلی پینسٹھویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض نے اڑسٹھویں پوزیشن حاصل کی۔

پاکستان کا کوئی شہر شامل نہیں

دنیا کے سو بہترین کھیلوں کے شہروں کی فہرست میں پاکستان کا کوئی شہر شامل نہیں کیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :سکندر رضا کی بڑی کامیابی ، زمبابوے سپورٹس کے دو اہم ایوارڈز اپنے نام کرلیے

فہرست میں کیپ ٹاؤن پچاسی ویں، جدہ اٹھانوے ویں اور جاپان کا شہر ساپورو ننانوے ویں نمبر پر موجود ہے۔

درجہ بندی کیسے تیار کی گئی؟

برسن کی جانب سے تیار کردہ درجہ بندی میں دنیا کے کھیلوں سے مضبوط تعلق رکھنے والے سو شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔

اس کے لیے ماہرین، کھیلوں سے وابستہ ذرائع ابلاغ اور عالمی کھیلوں کے رہنماؤں کی آرا کو مدنظر رکھا گیا، جبکہ سماجی رابطوں کے ذرائع اور ذرائع ابلاغ میں کھیلوں سے متعلق کوریج کا تجزیہ بھی درجہ بندی کا حصہ بنایا گیا۔

editor

Related Articles