امریکی ایوان نمائندگان کی رولز کمیٹی نے روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرنے سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے دی جس کے بعد بل کو ایوان میں بحث اور ووٹنگ کے لیے بھیج دیا گیا۔
بل ایوان نمائندگان کو منتقل
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق رولز کمیٹی میں بل پر غور کے طریقہ کار کی منظوری کے لیے سات ارکان نے حمایت میں جبکہ تین نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
کمیٹی نے حزب اختلاف کی جانب سے پیش کی گئی متعدد ترامیم بھی مسترد کردیں، جس کے بعد قانون سازی کو ایوان نمائندگان میں پیش کرنے کی راہ ہموار ہوگئی۔
حتمی منظوری کا مرحلہ باقی
رپورٹس کے مطابق ایوان نمائندگان میں بل پر بحث اور ابتدائی طریقہ کار سے متعلق ووٹنگ کا عمل شروع کیا جا سکتا ہے۔ ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کی صورت میں حتمی ووٹنگ بھی کرائے جانے کا امکان ہے۔