صرف 3 سال کی عمر میں دنیا کے تمام ڈزنی پارکس کا سفر، ننھی بچی نے گنیز ریکارڈ بنا دیا

صرف 3 سال کی عمر میں دنیا کے تمام ڈزنی پارکس کا سفر، ننھی بچی نے گنیز ریکارڈ بنا دیا

تین سال کی عمر میں بڑا کارنامہ ، امریکا کی بوٹسی ڈیرنگٹن نے دنیا کے تمام 12 ڈزنی تھیم پارکس گھوم کر نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا لیا۔

گینز ورلڈ ریکارڈ آفیشل ویب سائٹ کے مطابق  بوٹسی ڈیرنگٹن نے یہ ریکارڈ 3 سال اور 139 دن کی عمر میں بنایا ہے اور دنیا کے تمام ڈزنی تھیم پارکس دیکھنے والی کم عمر ترین شخصیت بن گئی ہیں۔

ننھی بچی کا یہ  سفر 2024ء میں جاپان کے ’ٹوکیو ڈزنی سی‘ سے شروع ہوا ، اس وقت وہ چلنے کے قابل بھی نہیں ہوئی تھی۔

بوٹسی ڈیرنگٹن نے تقریباً ڈھائی سال کے دوران ایشیاء، یورپ اور امریکا میں واقع تمام 12 ڈزنی پارکس کا سفر کیا۔

ننھی بچی کے سفر کا آخری مرحلہ 14 ستمبر 2026ء کو ڈزنی لینڈ پیرس میں مکمل ہوا جہاں وہ اپنے والدین اور 5 سالہ بھائی بریگز کے ہمراہ پہنچی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے نمائندے ولیم سنڈن نے وہاں بوٹسی ڈیرنگٹن کے ریکارڈ کی باضابطہ تصدیق کردی ۔

یہ بھی پڑھیں : موبائل چھوڑکر مطالعہ کریں اور پیسے کمائیں، دنیا کے ایک ملک نے سب کو حیران کردیا

یوں ننھی بچی نے 4 سال کی عمر کو پہنچنے سے پہلے ہی ڈزنی کی دنیا کے 12 تھیم پارکس گھوم کر ایک منفرد عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

editor

Related Articles