پاکستان میں گاڑیوں کے خریداروں کیلئے اہم خبر سامنے آگئی ہے حکومت کی جانب سے سیلز ٹیکس کے نظام میں حالیہ تبدیلیوں کے بعد نیکسٹ جین آٹو نے جیکو اور اومودا گاڑیوں کی نئی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
کمپنی کے مطابق نئی قیمتوں میں اضافہ یکم اکتوبر 2026 سے لاگو ہوگا، جبکہ اس وقت تک اضافی لاگت کمپنی خود برداشت کرے گی ، اس لیے جیکو J5 خریدنے کے خواہشمند صارفین 30 ستمبر تک گاڑی بک کروا کر موجودہ قیمت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
جیکو J5 خریداروں کیلئے آخری موقع
نئی قیمتوں کے مطابق جیکو J5 ہائبرڈ کی قیمت میں اضافہ یکم اکتوبر 2026 سے ہوگاتاہم کمپنی نے واضح کیا ہے کہ 30 ستمبر تک موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔
اس کا مطلب ہے کہ جو صارفین جیکو J5 HEV خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وہ 30 ستمبر 2026 تک مکمل ادائیگی کرکے 3 لاکھ روپے کی بچت کرسکتے ہیں۔
یعنی موجودہ قیمت پر گاڑی حاصل کرنے کے خواہشمند خریداروں کیلئے ستمبر کا آخری دن خاص اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
جیکو J7 Premium مزید سستی ہوگئی
دوسری جانب پریمیم کراس اوور SUV خریدنے والے صارفین کیلئے خوشخبری بھی سامنے آئی ہے Jaecoo J7 Premium کی قیمت میں فوری طور پر 5 لاکھ روپے کمی کردی ہے۔
یہ نئی قیمت 14 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہے , قیمت 1 کروڑ 4 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم ہوکر 99 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
کمپنی نے ڈیلرشپس کو ہدایت کی ہے کہ صارفین کو دی جانے والی نئی قیمتوں کے کوٹیشن فوری طور پر اپ ڈیٹ کیے جائیں۔
نئی قیمتوں کے اعلان میں Omoda 7 Premium کے خریداروں کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ کمپنی کے مطابق اس ماڈل کی قیمت پہلے کی طرح برقرار رہے گی۔
یوں نئی قیمتوں کے سرکلر میں خریداروں کیلئے صورتحال ملی جلی ہے۔ جیکو J5 ہائبرڈ کی قیمت یکم اکتوبر سے بڑھنے والی ہے، جیکو J7 Premium کی قیمت میں فوری طور پر 5 لاکھ روپے کمی کی گئی ہے، جبکہ Omoda 7 Premium کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
قیمتوں کا تفصیلی موازنہ
نیکسٹ جین آٹو کی تمام متاثرہ گاڑیوں کی پرانی اور نئی ایکس فیکٹری قیمتوں کا تقابلی جائزہ درج ذیل ہے:
جیکو کے خریداروں کے لیے اہم بکنگ ہدایات
اگر آپ Jaecoo J5 خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو کمپنی نے درج ذیل اہم شرائط جاری کی ہیں.
مکمل ادائیگی والے خریدار: وہ تمام صارفین جو کمپنی کو مکمل رقم ادا کر چکے ہیں، ان پر پرانی قیمت ہی لاگو ہوگی اور ان سے کوئی اضافی چارجز نہیں لیے جائیں گے۔
جزوی (Partial) ادائیگی والے خریدار: جن خریداروں نے پارشل پیمنٹ کی ہے، وہ 30 ستمبر 2026ء تک باقی ماندہ رقم ادا کر کے پرانی قیمت کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
تاخیر کی صورت میں اگر 30 ستمبر تک تمام رقم جمع نہ کروائی گئی تو یکم اکتوبر 2026ء سے خود بخود نئی اور بڑھی ہوئی قیمت لاگو ہو جائے گی۔
نئی بکنگز: 30 ستمبر تک فل پیمنٹ کے ساتھ کی جانے والی نئی بکنگز پرانی قیمت پر ہوں گی، جبکہ یکم اکتوبر 2026ء کے بعد ہونے والی تمام بکنگز پر نئی ایکس فیکٹری قیمت لاگو ہوگی۔
خریداروں کیلئے کیا اہم ؟
اگر آپ Jaecoo J5 HEV خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو 30 ستمبر 2026 تک مکمل ادائیگی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کے ساتھ 3 لاکھ روپے کی بچت کا موقع دے سکتی ہے۔ دوسری جانب پریمیم SUV کے خواہشمند افراد کیلئے جیکو جے سیون پریمیم اب 1 کروڑ روپے سے کم قیمت میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت میں 5 لاکھ روپے کی کمی کے بعد یہ گاڑی 99 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔
اس طرح پاکستان کی آٹو مارکیٹ میں ایک ہی وقت میں ایک ماڈل کی قیمت بڑھنے جبکہ دوسرے کی قیمت کم ہونے سے گاڑی خریدنے کے خواہشمند صارفین کیلئے قیمتوں کا موازنہ مزید اہم ہوگیا ہے۔