بینا کے کردار میں عروہ حسین کی شاندار اداکاری، فرحان سعید کا ردعمل سامنے آگیا

بینا کے کردار میں عروہ حسین کی شاندار اداکاری، فرحان سعید کا ردعمل سامنے آگیا

پاکستانی شوبز کی مقبول جوڑی فرحان سعید اور عروہ حسین ایک عرصے سے مداحوں کی توجہ کا مرکز رہی ہے۔ دونوں نے کم عمری میں ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کیا اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے شوبز میں نمایاں مقام بنایا۔

اس وقت دونوں اداکار ٹیلی ویژن پر بھی کامیاب ڈراموں میں نظر آرہے ہیں۔ فرحان سعید ڈرامہ ’بس تیرا ساتھ ہو‘ جبکہ اروہ حسین ’آپ کی عزت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ڈرامہ ’آپ کی عزت‘ میں عروہ حسین بینا کا کردار ادا کررہی ہیں، جسے ناظرین کی جانب سے خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔عروہ نے اس کردار کے جذبات، دکھ اور حساس پہلوؤں کو اس انداز میں پیش کیا ہے کہ بینا کا کردار مداحوں کے لیے یادگار بنتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کا شائے گل کا گانا کاپی کرنے کی سوشل میڈیا پر بحث، گلوکارہ نے وضاحت دیدی

فرحان سعید نے بھی اروہ حسین کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اروہ کو فلم ’نامعلوم افراد‘ میں اداکاری کرتے دیکھا تھا۔ اس وقت دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے تھے اور فرحان کو اندازہ ہوگیا تھا کہ اروہ ایک بہترین اداکارہ ہیں۔ فرحان سعید کے مطابق عروہ ’آپ کی عزت‘ میں بینا کے کردار کے ذریعے ان خیالات اور جذبات کو سامنے لارہی ہیں جن پر وہ خود بھی یقین رکھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اروہ حقیقی زندگی میں بھی کسی مرد کی جانب سے اس کی بیوی کی بے عزتی کو پسند نہیں کرتیں۔ فرحان کے مطابق عروہ کا بینا کا کردار ناظرین کے درمیان کئی اہم موضوعات پر بحث کا باعث بھی بن رہا ہے۔ یوں ’آپ کی عزت‘ میں عروہ حسین کی اداکاری کو نہ صرف مداحوں بلکہ ان کے شوہر فرحان سعید کی جانب سے بھی بھرپور سراہا جارہا ہے۔

editor

Related Articles