وسیم اکرم نے فخر عالم کا ایسا راز کھول دیا کہ مداح حیران رہ گئے

وسیم اکرم نے فخر عالم کا ایسا راز کھول دیا کہ مداح حیران رہ گئے

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنے قریبی دوست اور میزبان فخر عالم کی ماضی کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی، جس کے بعد یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہوگئی۔

وسیم اکرم اور فخر عالم کی دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ دونوں کئی برسوں سے کرکٹ ٹرانسمیشن میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں اور اس سال حج کی سعادت بھی ایک ساتھ حاصل کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:طیارے کی خطرناک لینڈنگ، شہناز گل بھی خوفزدہ ہوگئیں

فخر عالم کا پرانا روپ سامنے آگیا

فخر عالم کو آج ایک معروف میزبان کے طور پر جانا جاتا ہے، تاہم وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں اداکاری بھی کرچکے ہیں۔ وسیم اکرم نے فخر عالم کی ایک پرانی فلم کا ڈانس نمبر تلاش کیا، جس میں وہ اداکارہ ریشم کے ساتھ نظر آئے تھے۔ سابق کرکٹر نے یہ پرانی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے دوست کے ماضی کے ایک دلچسپ پہلو سے مداحوں کو روشناس کرایا۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو کی دھوم

ویڈیو میں فخر عالم کو اپنے ماضی کے انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ وسیم اکرم کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر دلچسپ تبصرے کیے۔ فخر عالم آج ٹی وی اور کرکٹ ٹرانسمیشن کی میزبانی کے حوالے سے معروف ہیں، تاہم ان کی یہ پرانی ویڈیو مداحوں کے لیے ایک دلچسپ یاد بن گئی ہے۔

editor

Related Articles