مستونگ: پنجپائی این-40 بی ایل اے کے تباہ کردہ پل کی فوری مرمت، آمدورفت کی بحالی پر مقامی افراد ایف سی کے مشکور

مستونگ: پنجپائی این-40 بی ایل اے کے تباہ کردہ پل کی فوری مرمت، آمدورفت کی بحالی پر مقامی افراد ایف سی کے مشکور

مستونگ سے آگے پنجپائی کے مقام پر این-40 شاہراہ پر بی ایل اے کے دہشت گردوں کی جانب سے نقصان پہنچائے گئے پل کو ایف سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے مرمت کر کے بحال کر دیا۔

مستونگ سے آگے پنجپائی کے مقام پر این-40 شاہراہ پر ایک پل کو نقصان پہنچنے کے بعد ایف سی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرمتی کام مکمل کرلیا، جس کے بعد شاہراہ پر آمدورفت بحال ہوگئی.

 پل کی بروقت بحالی پر مقامی افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی کا شکریہ ادا کیا۔

مشینری اور افرادی قوت کے ذریعے مرمتی کام

 پل کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی کی جانب سے مرمتی کام شروع کیا گیا ، اہلکاروں نے مشینری اور دستیاب آلات کی مدد سے متاثرہ حصے کی مرمت کی تاکہ شاہراہ پر آمدورفت میں رکاوٹ کم سے کم ہو۔

پل کی مرمت کے دوران اور بعد کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، تصاویر میں مرمتی کام کیلئے استعمال ہونے والی مشینری اور ایف سی اہلکاروں کو کام کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پل کی فوری مرمت سے این-40 پر سفر کرنے والے افراد کیلئے ممکنہ مشکلات اور آمدورفت میں طویل تعطل سے بچنے میں مدد ملی ہے۔

اس موقع پر شہریوں کا کہنا تھا  کہ اس پل کے ٹوٹنے کے بعد ہم بہت  پریشان تھے الحمداللہ ایف سی کی کاوشوں سے اس پل کو ٹھیک کردیا گیا ہے جس پر ہم بہت شکرگزار ہیں ۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ایف سی نے عوام کو بڑی مشکل سے نکال دیا، سڑک کی فوری مرمت پر ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ  این -40 بلوچستان کی اہم شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے، جو مختلف علاقوں کو آپس میں ملانے کے ساتھ مسافروں اور مال بردار گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بھی استعمال ہوتی ہے تاہم بی ایل اے کے دہشتگردوں نے اسے نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور عوام کیلئے تکلیف کا باعث بنا دیا لیکن ایف سی بلوچستان نے دہشتگردوں کے مذموم ارادوں کو ناکام بنا دیا ۔

editor

Related Articles