اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے،خالد مقبول صدیقی

اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے،خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے سے عوام کے مسائل حل ہوں گے، جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانی کی دہلیز تک پہنچنے چاہئیں۔

اپنے بیان میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج عوامی ریفرنڈم ہوگا، کراچی کے لوگ گھروں سے باہر نکل کر خود کو گنوائیں گے اور منوائیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام غلام نہیں، قوموں کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کو میدان عمل میں آنا ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم چاہتی ہے کہ جمہوریت کے ثمرات عام پاکستانی کی دہلیز تک پہنچیں،انہوں نے کہا کہ اقتدار کو گلیوں تک پہنچا کر رہیں گے اور اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہے، مردم شماری اور ووٹر لسٹیں درست ہوں تو پیپلزپارٹی بھی مطالبہ کرے گی، خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے کہا کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک میں 6 انتظامی یونٹس بننے جا رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا وقت پورا ہونے جا رہا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ، سکھر، نواب شاہ اور کراچی کے انتظامی یونٹس کا اختیار پیپلزپارٹی کو نہیں دیں گے۔

فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ سندھ بدانتظامی میں دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے، جب گورننس بدترین ہوجائے تو انتقال اقتدار ناگزیر ہوجاتا ہے، جبکہ عوام بااختیار بلدیاتی نظام کیلئے ترس رہے ہیں۔

editor

Related Articles