متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نئے انتظامی یونٹس کا قیام ملک کی بقا کے لیے ناگزیر ہے، انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
ایم کیو ایم کے تحت کورنگی میں رابطہ مہم سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ 6 ہفتے بعد شارع فیصل پر ہر زبان بولنے والا اپنا انتظامی یونٹ مانگنے نکلے گا، سندھ کے ظالم اور متعصب حکمران ہمارا وجود تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔
وفاقی وزیر نےکہا کہ شہری کوٹے پر جعلی ڈومیسائل بنا کر کراچی کے نوجوانوں کا حق مارا جا رہا ہے،مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18 سالوں میں پڑھے لکھے نوجوانوں کو ایک چپڑاسی کی نوکری تک نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر، تمام مظلوم اورغریب عوام متحد ہوں،مصطفیٰ کمال
مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 18 سالوں میں سندھ کو 22 ہزار ارب روپے ملے ہیں، 22 ہزار ارب روپے کی رقم سے 50 مرتبہ نیا سندھ بنایا جاسکتا تھا،انہوں نے سندھ کے حکمرانوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں نے اس پیسے سے دبئی، لندن اور امریکا میں جاگیریں بنائیں۔
وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے اپنے خطاب میں سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بہتر طرز حکمرانی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامی بنیادوں پر نئے صوبوں کا قیام ضروری ہے۔


