ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے واضح کیا ہے کہ شہر کے تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور چھٹیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں فی الحال کسی شاہراہ کو بند نہیں کیا گیا، جبکہ امن و امان کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کیا جارہا ہے۔
تعلیمی ادارے بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
طلبہ معمول کے مطابق اپنے تعلیمی اداروں میں جائیں گے اور تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :حکومت کا تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اگر صورتحال میں کسی قسم کی تبدیلی آتی ہے تو شہریوں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
تمام اہم شاہراہیں کھلی رہیں گی
ضلعی انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی میں فی الحال کسی شاہراہ کو بند نہیں کیا گیا۔
راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی رابطہ سڑکیں بھی کھلی رہیں گی جبکہ شہر کے دیگر علاقوں کو ملانے والے راستوں پر بھی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آمدورفت میں رکاوٹ پیدا کرنے والا کوئی فیصلہ فی الحال نہیں کیا گیا۔
انٹراسٹی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی بحال
انتظامیہ کے مطابق راولپنڈی سے دیگر شہروں کے درمیان چلنے والی انٹراسٹی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق بحال رہے گی۔
مسافروں کو ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :یکم مئی کو یومِ مزدور کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے


