کابل کی پاکستان مخالف ریلی کا بھانڈا پھوٹ گیا؟ افغان شہری کی ویڈیو وائرل

کابل کی پاکستان مخالف ریلی کا بھانڈا پھوٹ گیا؟ افغان شہری کی ویڈیو وائرل

پاکستان مخالف ریلی میں لوگوں کو مبینہ طور پر پیسے دے کر لانے کا دعویٰ سامنے آگیا، ایک افغان شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اس نے ریلی میں لوگوں کی شرکت کے حوالے سے مختلف دعوے کیے ہیں۔ ویڈیو میں افغان شہری نے پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک افغان شہری کا کہنا ہے کہ کابل میں ہونے والی پاکستان مخالف سرگرمی میں شریک بعض افراد کو مبینہ طور پر رقم دے کر لایا گیا تھا۔

ویڈیو میں افغان شہری نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عام افغان شہریوں اور دہشت گرد عناصر کے مفادات ایک نہیں۔ اس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے جو خطے میں بدامنی کا باعث بنتے ہیں۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی اور حالیہ فضائی کارروائیوں کے معاملے پر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:یو اے ای میں  مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، اہم سہولت  مل گئی

پاکستان نے 21 ستمبر کو افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف فضائی کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ تین اہداف کو درست نشانہ بنایا گیا اور کارروائی میں 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پاکستانی حکام کے مطابق ان اہداف میں خودکش حملہ آوروں کا تربیتی مرکز بھی شامل تھا۔

افغانستان میں 10 مقامات کو فضائی اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی مؤقف کے مطابق یہ مقامات ڈرونز کو ذخیرہ کرنے اور پاکستان کی جانب بھیجنے کے لیے استعمال کیے جا رہے تھے۔ پاکستان نے ان کارروائیوں کو اپنے دفاع کا حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہداف صرف ان فوجی تنصیبات تک محدود رکھے گئے جو مبینہ طور پر پاکستان کے خلاف ڈرون حملوں سے منسلک تھیں۔

پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جاسکتا

Qaisar Mirza
editor

Related Articles