آپریشن شعبان 2، بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا شعبان ویلی میں آپریشن ،فتنۃ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک

آپریشن شعبان 2، بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کا  شعبان ویلی میں  آپریشن ،فتنۃ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک

 بلوچستان: شعبان ویلی میں جاری آپریشن شعبان 2 کے دوران سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنۃ الخوارج کے 24 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 18 دہشت گردوں کی لاشیں بھی قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا، جبکہ متعدد دہشت گردوں کے ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، تمام عوامی اجتماعات پر پابندی عائد

دوسری جانب  ضلع کیچ کے علاقے کلاتک میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق 24 ستمبر 2026 کو تقریباً 3 بج کر 15 منٹ پر کلاتک میں آر ایچ سی اسپتال کے قریب 2 سندھی مزدوروں پر فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دونوں مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تربت منتقل کی جا رہی ہیں۔

Related Articles