حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے تحت پیٹرول اور ڈیزل دونوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں بھی 84 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے،قیمت میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 25 ستمبر کے لیے ہوگا،یوں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے بعد 25 ستمبر کو پیٹرول 389 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل 412 روپے 12 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔