اسرائیلی کھلاڑی کا متنازع جشن، ریفری نے سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا

اسرائیلی کھلاڑی کا متنازع جشن، ریفری نے سیدھا ریڈ کارڈ دکھا دیا

اسرائیل کے 20 سالہ فارورڈ سید ابو فرخی کو آسٹریا کے خلاف میچ میں گول کرنے کے بعد متنازع انداز میں جشن منانے پر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

لنز میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے ہاف کے آغاز میں ابو فرخی نے آسٹریا کے خلاف گول کرکے اپنی ٹیم کو برابری دلائی۔ گول کے بعد وہ جشن منانے کے لیے کارنر فلیگ کی جانب گئے۔

ابو فرخی نے کارنر فلیگ کو زمین سے نکالا اور اسے اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ اس کے بعد وہ گھٹنے کے بل بیٹھے اور فلیگ کو اپنے سر کے اوپر سے آگے کی جانب اٹھایا۔ریفری نے ان کے اس عمل کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے دوسرا یلو کارڈ دکھایا، جس کے نتیجے میں انہیں ریڈ کارڈ مل گیا اور وہ میدان سے باہر ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیشی کپتان نے پاکستانی پرچم کا احترام کرکے نئی مثال قائم کردی

ابو فرخی کے جشن کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا اور فٹبال حلقوں میں بھی بحث شروع ہوگئی۔ بعض افراد نے ان کے اشارے کو بندوق چلانے کے انداز سے مشابہ قرار دیا، جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس حرکت کے ذریعے اسنوکر یا پول میں شاٹ کھیلنے کے انداز کی نقل کر رہے تھے۔ تاہم اس حرکت کا اصل مقصد کیا تھا، اس بارے میں کھلاڑی کی جانب سے کوئی واضح وضاحت سامنے نہیں آئی۔

انٹرنیشنل فٹبال ایسوسی ایشن بورڈ یعنی آئی ایف اے بی کے قانون 12 کے مطابق گول کے جشن کے دوران ایسا طرز عمل جو اشتعال انگیز، تحقیر آمیز یا نامناسب سمجھا جائے، اس پر یلو کارڈ دیا جا سکتا ہے۔

قانون میں جشن کے دوران کارنر فلیگ کو زمین سے نکالنے پر براہ راست پابندی موجود نہیں، تاہم ریفری حالات اور کھلاڑی کے عمل کو دیکھتے ہوئے اسے غیر کھیل کے رویے کے زمرے میں شامل کرسکتا ہے۔اسی صوابدیدی اختیار کے تحت ابو فرخی کو دوسرا یلو کارڈ دیا گیا، جس کے بعد انہیں ریڈ کارڈ کا سامنا کرنا پڑا۔

editor

Related Articles