انتشاری مارچ، پی ٹی آئی  ملک کو نقصان پہنچانے کی پالیسی پر گامزن

انتشاری مارچ، پی ٹی آئی  ملک کو نقصان پہنچانے کی پالیسی پر گامزن

 پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات پر روزانہ کروڑوں روپے کے اخراجات آ رہے ہیں، صرف 1550 کنٹینرز کا یومیہ کرایہ ہی 4 کروڑ 65 لاکھ روپے سے زائد بنتا ہے، جبکہ سیکیورٹی کے مجموعی اخراجات ایک ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

 1550 کنٹینرز کا ایک ہفتے کا کرایہ 32 کروڑ 55 لاکھ روپے بنتا ہے، جبکہ دو ہفتوں میں صرف کنٹینرز کا کرایہ 65 کروڑ 10 لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا،اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات کے لیے 82 کروڑ روپے مانگ لیے ہیں، جبکہ سیکیورٹی انتظامات کے مجموعی اخراجات ایک ارب روپے سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔

16 ہزار اہلکار طلب

اسلام آباد پولیس کی جانب سے پنجاب سے 16 ہزار اہلکار طلب کیے گئے ہیں،دو ہفتوں میں سندھ پولیس کے کھانے پر ایک کروڑ 68 لاکھ روپے خرچ ہوں گے، جبکہ پنجاب پولیس کے 16 ہزار اہلکاروں کے کھانے پر روزانہ 96 لاکھ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،پنجاب پولیس کے کھانے کا ایک ہفتے کا خرچ 6 کروڑ 72 لاکھ روپے بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دعویٰ فیصلہ کن لانگ مارچ کا، انجام ملتوی؛ سہیل آفریدی نے روانگی سے پہلے ہی مارچ روک دیا

گاڑیوں کے کرائے پر بھی لاکھوں خرچ

سیکیورٹی انتظامات کے لیے 70 کوسٹرز اور 30 ڈبل کیبن گاڑیاں بھی کرائے پر حاصل کی گئی ہیں،70 کوسٹرز کا یومیہ کرایہ 10 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ 30 ڈبل کیبن گاڑیوں کا یومیہ کرایہ 3 لاکھ روپے ہوگا۔

ہوٹل کمروں کے اخراجات

پولیس اہلکاروں کے لیے 157 ہوٹل کمرے بھی حاصل کیے گئے ہیں، جن کا یومیہ خرچ 7 لاکھ 54 ہزار 500 روپے ہے،157 ہوٹل کمروں کا ایک ہفتے کا خرچ 52 لاکھ 81 ہزار 500 روپے بنتا ہے۔

یوں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیشِ نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتظامات کے لیے کنٹینرز، پولیس اہلکاروں، کھانے، گاڑیوں اور ہوٹلوں سمیت مختلف مدات میں کروڑوں روپے کے اخراجات سامنے آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles