لانگ مارچ چلنے سے پہلے ہی بہت لانگ ہوگیا، پی ٹی آئی بیک فٹ پر  حکومت کھل کر سٹروک کھیل رہی ہے،شیر افضل مروت

لانگ مارچ چلنے سے پہلے ہی بہت لانگ ہوگیا، پی ٹی آئی بیک فٹ پر  حکومت کھل کر سٹروک کھیل رہی ہے،شیر افضل مروت

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پس پردہ مذاکرات تو تحریک انصاف کے ساتھ تین سال سے چل رہے ہیں، حکومت تحریک انصاف کو دیوار سے لگانا چاہتی ہے جبکہ حکومتی وزرا کے بیانات کھلا چیلنج ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ لانگ مارچ چلنے سے پہلے ہی اتنا لانگ ہوگیا، وزیراعلیٰ اب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ تحریک انصاف بیک فٹ پر ہے جبکہ حکومت کھل کر سٹروک کھیل رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا واحد قلعہ خیبرپختونخوا ہے اور مقتدرہ و حکومت تحریک انصاف کو اس قلعے سے محروم کرنے کا سوچ رہے ہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ وہ گورنر راج کے حامی نہیں ہیں، گورنر راج لگایا گیا تو یہ سیاسی شہید ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :تحریک انصاف کا مارچ نہیں ہوگا،پی ٹی آئی والے فیس سیونگ کیلئے منتیں کررہے ہیں، شیر افضل مروت

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزرا کو اٹھانے سے پہلے بہت غصہ پایا جارہا ہے، گورنر راج لگنے سے مزید نفرتوں میں اضافہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحیح ہدایات پارٹی تک نہیں پہنچائی جارہی ہیں، جب تک مرکزی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوتی، تب تک کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر بانی پی ٹی آئی کی چوائس ہیں، تاہم پارٹی میں بانی کی چوائس کو پذیرائی نہیں ملتی،ان کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے مارچ سے پہلے ان کا اپنا مارچ شروع ہوچکا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے حکومتی تبدیلی کا کوئی طریقہ نکل آئے گا،شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جن لوگوں کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی، وہ رانگ نمبر ہیں،شیر افضل مروت نے کہا کہ حکومت نے جتنے کنٹینرز لگائے، یہ کوئی نارمل رویہ نہیں تھا،ان کے مطابق حکومت نے پینک کا مظاہرہ کیا۔

editor

Related Articles