پی ٹی آئی کےانتشا رمارچ کے باعث بند موٹرویزآج کھول دی جائیں گی

پی ٹی آئی کےانتشا رمارچ کے باعث بند موٹرویزآج کھول دی جائیں گی

 موٹروے پولیس نے اعلان کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور احتجاج کے پیش نظر بند کی گئی تمام موٹرویز  آج صبح 6 بجے ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون، ایم 14 اور ای 35 سمیت تمام موٹرویز پر ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

موٹرویز پر ٹریفک بحال

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق آج  صبح 6 بجے سے تمام بند شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، شہری اس کے بعد ان موٹرویز پر معمول کے مطابق سفر کرسکیں گے،ایم ون پشاور موٹروے، ایم 14 اسلام آباد، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے اور ای 35 ہزارہ موٹروے بھی بحال ہونے والی شاہراہوں میں شامل ہیں۔

اہم شاہراہیں کیوں بند کی گئی تھیں؟

27 ستمبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی  کی ہٹ دھرمی کے باعث اعلان کردہ احتجاج اور لانگ مارچ کے پیش نظر اہم شاہراہوں پر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 23 ستمبر کو ایم ون، ایم 14، ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ کے بعض حصوں سمیت متعدد اہم راستوں کو رات 11 بجے سے تاحکم ثانی بند کرنے کا اعلان کیا تھا جس کی وجہ تحریک انصاف کا مارچ تھا ۔

ایم ون بھی بند رہی

موٹروے پولیس کے مطابق ایم ون کو اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا،ایم ون پشاور اور اسلام آباد کے درمیان اہم رابطہ شاہراہ ہونے کے باعث اس کی بندش سے اس روٹ پر سفر کرنے والے شہری متاثر ہوئے۔

ایم 14 پر بھی آمدورفت معطل

ایم 14 اسلام آباد، ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کو ہکلہ سے کنڈل تک بند رکھا گیا تھا،اس شاہراہ پر بھی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی تھی۔

ہزارہ موٹروے اور جی ٹی روڈ

ای 35 ہزارہ موٹروے کو برہان انٹرچینج کے قریب بند کیا گیا تھا، جبکہ جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا،اس کے علاوہ دیگر رابطہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی آمدورفت محدود کی گئی تھی۔

احتجاج مؤخر ہونے کے بعد فیصلہ

پی ٹی آئی کی جانب سے 27 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور لانگ مارچ کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے پیش نظر اسلام آباد آنے والے اہم زمینی راستوں پر رکاوٹیں اور سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

اب احتجاج مؤخر ہونے کے بعد موٹروے پولیس نے بند کی گئی شاہراہوں کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،ترجمان کے مطابق آج صبح 6 بجے ایم ون، ایم 14، ای 35 سمیت تمام بند موٹرویز پر ٹریفک بحال کردی جائے گی۔

editor

Related Articles