نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،ترک صدر

نسل کشی کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا،ترک صدر

 ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا نام لیے بغیر اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی جرائم اور نسل کشی کے مرتکبین کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، انہوں نے کہا کہ جنگی جرائم میں ملوث افراد کو عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے اور انہیں اپنے اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔

اردوان نے کہا کہ جنگی جرائم کے ملزمان کا مقام عدالتیں ہیں، جہاں انہیں اپنے جرائم اور خونریزی کا جواب دینا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ اگر نسل کشی کرنے والوں کو انصاف اور تاریخ کے سامنے جواب دہ نہ بنایا گیا تو مستقبل میں اسی نوعیت کے واقعات دوبارہ رونما ہوسکتے ہیں۔

ترک صدر نے فلسطینی عوام اور غزہ کے شہریوں کے لیے ترکیے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام تنہا یا بے سہارا نہیں ہیں، غزہ کے عوام اپنے حقوق اور انصاف کے حصول کی جدوجہد میں اکیلے نہیں ہیں۔

اردوان نے کہا کہ ترکیے اپنی استطاعت کے مطابق سچ بیان کرتا رہے گا اور مظلوموں کی آواز بنتا رہے گا، انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے دوران بعض وفود کی جانب سے اسرائیلی مؤقف کے خلاف احتجاجاً واک آؤٹ کیے جانے کو بھی اصولی ردعمل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیوں سے شروع جنگ کے نتائج دنیا بھگت رہی ہے،ترک صدر

رجب طیب اردوان نے عالمی نظام کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ترکیے کے گرد خطہ مختلف بحرانوں کی زد میں ہے، جبکہ عالمی نظام کو جواز، نمائندگی اور انصاف کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تجارت، توانائی، خوراک اور اقتصادی پابندیوں سمیت مختلف شعبوں پر علاقائی بحرانوں کے اثرات مرتب ہو رہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی میں جن مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جاتا تھا، اب بعض معاملات میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نمٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

editor

Related Articles