پاکستانی نوجوان نے اے آئی سے فلم بنا کر تہلکہ مچا دیا، کروڑوں ویوز حاصل

پاکستانی نوجوان نے اے آئی سے فلم بنا کر تہلکہ مچا دیا، کروڑوں ویوز حاصل

پاکستانی نوجوان زاہد اقبال نے  اے آئی کی مدد سے بنائی گئی فلم میں بڑی کامیابی سمیٹ کر ایک نئی مثال قائم کر دی ۔انہوں نے اس کامیابی کے ذریعے اے آئی سے  فلم سازی کی دنیا میں ایک اور بڑی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ زاہد اقبال نے مصنوعی ذہانت کی مدد سے صرف 72 گھنٹوں میں 30 منٹ کی فلم تیار کی، جسے ایک یوٹیوب پلیٹ فارم پر اب تک 18 ملین ویوز مل چکے ہیں۔

فلم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اسے دیگر پلیٹ فارمز پر دوبارہ اپ لوڈ کیے جانے کے بعد مجموعی طور پر 300 ملین سے زائد ویوز حاصل ہوئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فلم کی مقبولیت کے بعد کسی نے اس کا دوسرا حصہ بھی تیار کرکے ریلیز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:آغا مصطفیٰ نے ڈرامہ انڈسٹری کا اہم مسئلہ بے نقاب کردیا

زاہد اقبال کے مطابق یہ صرف شروعات ہے اور اے آئی فلم سازی اور مواد تخلیق کرنے کے شعبے میں ایک نئی تبدیلی لا سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں عام لوگ بھی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنے خیالات کو فلم اور دیگر تخلیقی مواد کی شکل دے سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے اسکول میں بھی اگلے ہفتے سے اے آئی کے ذریعے فلم سازی متعارف کرائی جا رہی ہے۔ منصوبے کے تحت ہر طالب علم ایک فلم تیار کرکے پہلے ہر تین ماہ بعد اور بعد میں ہر ماہ ریلیز کرے گا۔

اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ فلم سازی اب صرف بڑے اسٹوڈیوز تک محدود نہیں رہی، بلکہ نئی ٹیکنالوجی عام افراد اور طلبہ کے لیے بھی تخلیقی مواقع پیدا کر رہی ہے۔

editor

Related Articles