نادیہ خان کے متنازع سوالات پر سعود قاسمی برہم، کیا کہا؟

نادیہ خان کے متنازع سوالات پر سعود قاسمی برہم، کیا کہا؟

پاکستانی اداکار سعود قاسمی نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف میزبان نادیہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سعود قاسمی نے کہا کہ ٹیلی ویژن پر ایک ایسا رجحان بڑھ رہا ہے جس میں لوگوں سے ایسے سوالات کیے جاتے ہیں جو بعد میں ان کے درمیان اختلافات یا تنازعات کا سبب بن جاتے ہیں۔

اداکار نے نادیہ خان کا نام لیے بغیر ایک خاتون میزبان کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اکثر انتہائی متنازع سوالات کرتی ہیں۔ ان کے مطابق حال ہی میں عامر عدنان کی بیٹی سے بھی ایسا سوال کیا گیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔

سعود قاسمی نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی ایسے سوالات کے نتیجے میں شوبز شخصیات کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے۔ انہوں نے عتیقہ اوڈھو اور ہمایوں سعید سے متعلق ایک پرانے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک پروگرام میں ہونے والی گفتگو کے بعد دونوں کے درمیان تنازع شروع ہوگیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ دو افراد کے درمیان اختلافات کو مزید بڑھانے کے بجائے معاملات کو ختم ہونے کا موقع دینا چاہیے، کیونکہ بعض اوقات معمولی تنازع بھی غیر ضروری طور پر بڑا بنا دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:15 سال بعد شاہ رخ خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ،مداحوں کے لیے بڑی خبر

سعود قاسمی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں کہا کہ یہاں زیادہ تر لوگ ایک دوسرے سے محبت اور اچھے تعلقات رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق اگر کوئی متنازع معاملہ سامنے بھی آجائے تو اکثر چند دن میں خود ہی ختم ہوجاتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایسے معاملات میں مزید تنازع پیدا کرنے کے بجائے آگ میں گھی ڈالنے سے گریز کرنا چاہیے۔ سعود قاسمی کا یہ بیان ایک نجی ٹی وی پروگرام میں سامنے آیا ہے۔ ان کے بیان پر نادیہ خان کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آتا ہے یا نہیں، یہ آنے والے دنوں میں واضح ہوگا۔

editor

Related Articles