21 سالہ سفر اختتام پذیر ، ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچ کو شاندار فتح کے ساتھ یاد گار بنا دیا۔
بیونس آئرس کے مونومینٹل اسٹیڈیم میں 85 ہزار سے زائد تماشائیوں کے سامنے کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی نے پہلے نکولس اوتامندی اور پھر نیکو پاز کے گول میں معاونت کی اور 71ویں منٹ میں پنالٹی پر خود گول کر کے اسکور 0-3 کر دیا، یہ ان کا ارجنٹینا کے لیے 126واں انٹرنیشنل گول تھا۔





