15 سال بعد شاہ رخ خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ،مداحوں کے لیے بڑی خبر

15 سال بعد شاہ رخ خان اور کرینہ کپور ایک ساتھ،مداحوں کے لیے بڑی خبر

ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور اور سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں، دونوں اداکار تقریباً 15 سال بعد دوبارہ ایک ہی پروجیکٹ کا حصہ بنیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپور، شاہ رخ خان کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’کنگ‘ میں خصوصی طور پر جلوہ گر ہوں گی۔ اطلاعات کے مطابق دونوں اداکار فلم کے ایک خاص گانے ’ڈیڈی کول‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کی شوٹنگ جنوبی افریقا میں کی جائے گی اور فلم ساز اسے فلم کی ایک بڑی میوزیکل ہائی لائٹ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت جاکر کام کرنے کے خواہشمند اداکاروں پر شان شاہد برس پڑے

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ’ڈیڈی کول‘ کو ایک منفرد انداز میں پیش کیا جائے گا، جس میں شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کو ایسے انداز میں ایک ساتھ دکھایا جائے گا جسے مداحوں نے پہلے نہیں دیکھا۔

گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے، جبکہ اس میں ایک بین الاقوامی فنکار کی شرکت بھی متوقع ہے۔ تاہم اس فنکار کی شناخت فی الحال خفیہ رکھی گئی ہے۔

شاہ رخ خان اور کرینہ کپور اس سے قبل ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’را ون‘ سمیت دیگر فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں کی دوبارہ اسکرین پر واپسی کو مداحوں کے لیے خاص قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہانیہ عامر کے رویے پر جیا علی کی کھری کھری باتیں، بولیں حدود کا خیال رکھیں

فلم ’کنگ‘ کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جبکہ شاہ رخ خان مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی کاسٹ میں سہانا خان، دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور، رانی مکھرجی، ارشد وارثی، ابھے ورما اور راگھو جویال بھی شامل ہیں۔

فلم کو ایکشن اور تھرل سے بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا اور اس کی ریلیز 24 دسمبر 2026 کو شیڈول ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ تقریباً 15 سال بعد شاہ رخ خان اور کرینہ کپور کی یہ دوبارہ اسکرین شراکت مداحوں کو کتنا متاثر کرتی ہے۔

editor

Related Articles