عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی کے دام گرگئے

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی کے دام گرگئے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 125 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ،  عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی نظر آئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمت میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 35 ہزار 36 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت 515 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 72 ہزار 973 روپے پر پہنچ گئی ہے ، یوں سونے کی قیمت میں ایک دن کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

چاندی کی قیمت میں کمی

دوسری جانب سونے کے برعکس چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی  جہاں مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کم ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات ، ایشیائی مارکیٹس میں مندی، خام تیل مزید مہنگا

چاندی کی قیمت میں کمی کے بعد ایک تولہ چاندی 6 ہزار 368 روپے پر آگئی ہے ،  اس طرح ایک ہی روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مختلف سمت میں تبدیلی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز کی قیمتیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی تھی ،  آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 3 ہزار 100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے پر آگیا تھا۔

اسی طرح گزشتہ روز 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی تھی، 10 گرام سونا 2 ہزار 658 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے کا ہوگیا تھا۔

گزشتہ روز چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی تھی فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 488 روپے پر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

 اس طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافے کے ساتھ مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں، سونے  کی  قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہونے کی عکاسی کرتا ہے ، عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ میں مزید اتار چڑھاؤ کا اثر آئندہ دنوں میں مقامی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

editor

Related Articles