عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں  کمی

   سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، عالمی و مقامی مارکیٹس میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 34 ہزار 436 روپے پر آ گیا ہے  جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 2658 روپے گر کر 3 لاکھ 72 ہزار 458 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے کم ہوکر 6 ہزار 488 روپے رہی ہے۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31 ڈالر سستا ہوکر 4119 ڈالر پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پھر سستا، قیمت میں بڑی کمی

قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کے باعث سونا خریدنے یا بیچنے والوں کو خاص طور پر محتاط رہنا پڑ رہا ہے لہذا  خریداری سے پہلے اسی دن کا تازہ ریٹ ضرور معلوم کر لیں، کیونکہ جیولرز کے نرخ اور ایسوسی ایشن کے ریٹ میں فرق ہو سکتا ہے۔

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہونے کی عکاسی کرتا ہے ، عالمی سطح پر سونے کے بھاؤ میں مزید اتار چڑھاؤ کا اثر آئندہ دنوں میں مقامی قیمتوں پر بھی پڑ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کیا آپ کے پاس بھی تھی؟ وہ 5 گاڑیاں جو رواں سال خاموشی سے پاکستان سے رخصت ہو گئیں

editor

Related Articles