گوگل کا نیا اے آئی ٹول، اب بغیر مہارت کے اپنا گیم بنائیں

گوگل کا نیا اے آئی  ٹول، اب بغیر مہارت کے اپنا گیم بنائیں

اگر آپ اپنے فون یا کمپیوٹر پر گیمز کھیلنے کے شوقین ہیں تو ممکن ہے آپ کے ذہن میں بھی کئی ایسے خیالات ہوں کہ اگر موقع ملے تو آپ کس طرح کی گیم خود تیار کرکے کھیلنا چاہیں گے۔

تاہم گیم تیار کرنا ہر کسی کے لیے آسان کام نہیں، کیونکہ اس کے لیے مختلف تکنیکی مہارتیں اور کوڈنگ سمیت کئی چیزیں سیکھنا پڑتی ہیں ، اب  گوگل نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے گیمز بنانے کے عمل کو کافی آسان بنانے کی کوشش کی ہے۔

گوگل کی خواہش ہے کہ صارفین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے بغیر کوڈنگ سیکھے اپنی پسند کی گیمز تیار کرسکیں۔

گوگل کا نیا تجرباتی AI ٹول

گوگل نے Playground کے نام سے ایک تجرباتی اے آئی  ٹول متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو اپنے گیم کے آئیڈیاز کو حقیقی شکل دینے میں مدد فراہم کرتا ہے ، اس  ٹول کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو گیم کا آئیڈیا، آرٹ اسٹائل اور مشینز کے بارے میں پرومپٹ تحریر کرنا ہوگا۔پلے گراونڈ اس معلومات کو ایک قابلِ کھیل گیم میں تبدیل کردے گا۔

گیم تیار ہونے کے بعد صارفین اپنی مرضی کے مطابق اس میں تبدیلیاں بھی کرسکیں گے۔

اپنی پسند کی گیم بنائیں اور دوستوں سے شیئر کریں

گوگل کی جانب سے پلے گراونڈ میں متعدد پرومپٹس بھی فراہم کیے جائیں گے ،  صارفین ان پرومپٹس میں تبدیلی کرکے نئی گیمز تیار کرسکیں گے ، اس کے علاوہ ٹول گیم بنانے کے عمل کے دوران صارفین کو اس حوالے سے رہنمائی بھی فراہم کرے گا، جس سے گیم تیار کرنے کا عمل مزید آسان ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :دماغ کی باتیں پڑھنے والی ہیڈفونز آگئے ، ٹیکنالوجی نے دنیا کو حیران کردیا

ایک مرتبہ گیم تیار ہونے کے بعد صارفین اسے کھیل سکیں گے، اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کرسکیں گے یا پلے گراونڈ گیلری میں پبلش کرسکیں گے جبکہ  دیگر لوگوں کی تیار کردہ گیمز بھی کھیل سکیں گے۔

فون اور لیپ ٹاپ پر بھی گیمز کھیلنے کی سہولت

پلے گراونڈ پر تیار ہونے والی گیمز براؤزر پر مبنی ہوں گی، اس لیے صارفین انہیں فون یا لیپ ٹاپ پر کھیل سکیں گے ،  ایپ صارف کےپلے گیمز اکاؤنٹ سے منسلک ہوگی ،  صارفین اپنی پسندیدہ گیمز کو لائیک کرسکیں گے جبکہ دیگر صارفین کو فالو کرکے ان کی نئی گیمز بھی دیکھ سکیں گے۔

فی الحال گوگل کا یہ تجرباتی اے آئی  ٹول امریکا میں دستیاب ہوگا اور اسے ویب سائٹ کے ذریعے 18 سال سے زائد عمر کے افراد استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :ہر جواب اے آئی سے لیتے ہیں؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

یوں گوگل کا نیا پلے گراونڈ ٹول ان افراد کے لیے گیمز بنانے کا ایک نیا راستہ فراہم کرتا ہے جو اپنے تخلیقی خیالات کو گیم کی شکل دینا چاہتے ہیں، مگر اس کے لیے ضروری تکنیکی مہارت نہیں رکھتے۔

editor

Related Articles