موبائل والٹ کے 100 سے زائد اکاؤنٹس بند

موبائل والٹ کے 100 سے زائد اکاؤنٹس بند

ایف آئی اے نے آن لائن جوئے اور ڈیجیٹل حوالے کے خلاف کارروائی تیز کردی، جس کے بعد موبائل والٹ نے 100 سے زائد ایگری گیٹر اکاؤنٹس بند کردیے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے نوٹسز پر موبائل والٹ نے 100 سے زائد ایگری گیٹر اکاؤنٹس بند کیے، جبکہ کئی دیگر اکاؤنٹس بھی اندرونی جانچ کے بعد معطل کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے ایگری گیٹر اکاؤنٹس سے موبائل والٹ کی بڑی حجم کی ٹرانزیکشنز گزرتی تھیں۔ اکاؤنٹس کی معطلی سے موبائل والٹ کی آمدن کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے، جبکہ ایگری گیٹر اور مرچنٹ چینلز سے ادائیگیوں میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

موبائل والٹ سے منسلک 6 بڑی پیمنٹ کمپنیوں کی ادائیگیاں اور سیٹلمنٹ بھی متاثر ہونے کی اطلاعات ہیں، جبکہ بین الاقوامی پیمنٹ پروسیسرز بھی ٹرانزیکشنز میں تاخیر کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا چارج سنبھالتے پہلا بڑا فیصلہ

ذرائع کے مطابق ایگری گیٹر اکاؤنٹس آن لائن جوئے اور فحش ویب سائٹس کی ادائیگیوں کے لیے استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب ایف آئی اے نے جوئے کی ایپس سے 119 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا سراغ لگا لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صرف 5 کلیکشن اکاؤنٹس سے 8 ارب 58 کروڑ روپے کی ایک کروڑ سے زائد ٹرانزیکشنز پکڑی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مئی 2026 کے فریم ورک کے تحت تمام ایگری گیٹرز کی مانیٹرنگ اور اسکروٹنی بھی جاری ہے۔

دوسری جانب پی ٹی اے نے 46 غیر قانونی جوئے اور غیر رجسٹرڈ ٹریڈنگ ایپس پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایف آئی اے فیصل آباد نے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا ہے، جس میں 11 بڑی کمپنیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles