پاک فوج نے گلگت بلتستان میں ایک اور اہم تعمیراتی منصوبہ مکمل کرتے ہوئے شَقمہ استور سے منٹھو سکردو تک 66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک کم عرصے میں تعمیر کرلیاروڈ ٹریک کی تکمیل سے استور اور سکردو کے درمیان آمدورفت میں نمایاں آسانی پیدا ہوگئی ہے، جبکہ دونوں علاقوں کے درمیان طویل سفر کا دورانیہ کم ہوکر محض چند گھنٹوں تک رہ گیا ہے۔
آٹھ دیہات کا رابطہ بحال
شَقمہ منٹھو روڈ ٹریک کی تکمیل سے گلتری کی پھوٹاکس وادی کے 8 دیہات کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز سے براہ راست رابطہ بھی بحال ہوگیا ہے،نئے روڈ ٹریک کے باعث ان علاقوں کے رہائشیوں کو آمدورفت کے لیے بہتر سہولت میسر آئے گی اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز تک رسائی پہلے کے مقابلے میں آسان ہوجائے گی۔
تجارت کو فروغ
66 کلومیٹر طویل روڈ ٹریک کی تعمیر سے استور اور سکردو کے درمیان مقامی تجارت، زراعت اور لائیو اسٹاک کی نقل و حمل کو بھی فروغ ملنے کی توقع ہے،بہتر زمینی رابطے کے باعث مقامی سطح پر پیدا ہونے والی زرعی اجناس اور لائیو اسٹاک کو ایک علاقے سے دوسرے علاقے تک منتقل کرنا آسان ہوگا، جس سے مقامی اقتصادی سرگرمیوں میں بھی بہتری آسکتی ہے۔
سفر کا دورانیہ کم
شَقمہ استور سے منٹھو سکردو تک نئے روڈ ٹریک کی تکمیل کے بعد دونوں علاقوں کے درمیان سفر کا دورانیہ نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں بہتر سڑک کی تعمیر سے مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ دیگر مسافروں کو بھی سفری سہولت حاصل ہوگی۔
عوامی فلاح
دفاعی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوام کی سماجی اور اقتصادی خوشحالی کے لیے پاک فوج کا یہ تعمیراتی اقدام اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقی بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔
66 کلومیٹر طویل دشوار گزار روڈ ٹریک کی تکمیل سے گلگت بلتستان کے دور دراز علاقوں کے درمیان رابطے مزید مضبوط ہونے اور مقامی سطح پر معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
