’بریکنگ بیڈ‘ کے معروف اداکار آر جے مِٹ 34 سال کی عمر میں چل بسے

’بریکنگ بیڈ‘  کے معروف اداکار آر جے مِٹ 34 سال کی عمر میں چل بسے

ہالی وُڈ کی مقبول ٹی وی سیریز “بریکنگ بیڈ” میں والٹر وائٹ جونیئر (فلِن) کا کردار ادا کرنے والے اداکار آر جے مِٹ 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رائٹرز کے مطابق ان کی موت کی تصدیق ٹیکساس کے شہر براؤنز وِل میں ہوئی ، ان کی نمائندہ ٹیلنٹ ایجنسی نے بیان میں انہیں “محبوب اداکار، سماجی کارکن اور معذور افراد کے حقوق کا علمبردار” قرار دیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ،  ایجنسی نے موت کے حالات پر کوئی تفصیل نہیں دی۔

 ٹی ایم زیڈ کے مطابق ایک کاؤنٹی عہدیدار نے موت کی تصدیق کی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ ٹی ایم زیڈ کے مطابق آر جے مِٹ نے 2025 میں کینیڈی سواریز کو شادی کی پیشکش کی تھی اور دونوں کی منگنی ہوچکی تھی۔

ساتھی اداکاروں کا خراجِ عقیدت

سیریز میں مِٹ کے والد کا کردار ادا کرنے والے برائن کرینسٹن نے انسٹاگرام پر لکھا: “بیٹے، تمہاری کمی محسوس ہوگی۔”

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ میرا کینیڈا بارڈر سے ڈی پورٹ ، وجہ کیا بنی ؟

اداکار ڈین نورس، جنہوں نے سیریز میں ہینک شریڈر کا کردار ادا کیا، نے بھی افسوس کا اظہار کیا ، انہوں نے بتایا کہ جب آر جے مِٹ کم عمر اداکار تھے تو وہ ان کا خیال رکھنے کی کوشش کرتے تھے اور اب ان کی بہت کمی محسوس ہوگی۔

شہرت کا سفر

مِٹ نے 2008 سے 2013 تک چلنے والی اس سیریز کی 56 اقساط میں کام کیا اور عالمی سطح پر پہچانے گئے، ۔ 2014 میں پوری کاسٹ نے ڈراما سیریز میں بہترین اجتماعی اداکاری کا اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈ جیتا۔ بعد میں وہ “سوئچڈ ایٹ برتھ” اور “ناؤ اپوکلیپس” جیسے ٹی وی پروجیکٹس کے علاوہ “دی ریکال”، “دی اوک روم” اور “ٹرائمف” جیسی فلموں میں نظر آئے۔

معذور افراد کی آواز

مِٹ کو تین سال کی عمر میں سیریبرل پالسی کی تشخیص ہوئی ،  اداکاری کے لیے وہ 2006 میں لاس اینجلس منتقل ہوئے۔ انہوں نے تفریحی صنعت میں معذور افراد کی شمولیت کے لیے آواز اٹھائی، یونائیٹڈ سیریبرل پالسی اور شرائنرز چلڈرنز کے سفیر رہے اور اپنی مِٹ فاؤنڈیشن کی صدارت کی ، اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے اپنے عوامی مقام کو معذور افراد کے حقوق، شمولیت اور بہتر نمائندگی کے فروغ کے لیے استعمال کیا۔

editor

Related Articles