پاکستان کی معروف نجومی سامعہ خان ان دنوں صحت کے مسائل سے دوچار ہیں، جس کے بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔
سامعہ خان نے اسپتال میں قیام کے دوران اپنی تصاویر بھی شیئر کیں اور بتایا کہ ان کی بیماری کی اصل وجہ جاننے کے لیے مختلف طبی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی صحت کے حوالے سے پریشانی کا اظہار بھی کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سامعہ خان نے حال ہی میں ڈاکٹر جاوید سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کا ہیموگلوبن کم ہو کر صرف 4 رہ گیا تھا۔ انہوں نے اینڈوسکوپی اور کولونوسکوپی بھی کروائی ہے، جبکہ شوکت خانم اسپتال میں اپائنٹمنٹ کی منتظر ہیں۔
سامعہ خان نے اپنی صحت کے حوالے سے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ ان کی طبیعت سے متعلق خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ہیموگلوبن کی سطح 4 گرام فی ڈیسی لیٹر انتہائی کم اور تشویش ناک ہوتی ہے، جس کے لیے فوری طبی نگرانی ضروری ہے۔