کترینہ کیف نے اپنے بیوٹی برانڈ کے ایونٹ میں پاکستانی انفلوئنسرز کو مدعو کر لیا

کترینہ کیف نے اپنے بیوٹی برانڈ کے ایونٹ میں پاکستانی انفلوئنسرز کو مدعو کر لیا

بالی ووڈ اداکارہ کے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کے ایونٹ میں پاکستانی سوشل میڈیا شخصیات کی شرکت، مداحوں کی خصوصی توجہ حاصل کر لی۔

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کی لندن میں پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ملاقات نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔ اداکارہ نے اپنے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کے ایک خصوصی ایونٹ میں پاکستانی انفلوئنسرز کو بھی مدعو کیا، جہاں ان کے ساتھ ملاقات اور ویڈیوز بنانے کے مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف نجومی سامعہ خان کی طبیعت ناساز،صحت کے حوالے سے بڑا انکشاف

یہ ایونٹ 8 اکتوبر کو لندن میں منعقد ہوا، جس میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی انفلوئنسرز لاریب رحیم، رومینہ بیگم، رمشاء وسیم، عاطفہ ارشد، مریم ملک اور مہوش الماس نے شرکت کی۔ انفلوئنسرز نے کترینہ کیف کے ساتھ اپنی ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جس کے بعد یہ ملاقات مداحوں کے درمیان زیرِ بحث آگئی۔

کترینہ کیف کے بیوٹی برانڈ کا ایونٹ لندن میں کیوں ہوا؟

یہ تقریب کترینہ کیف کے میک اپ برانڈ ’کے بیوٹی‘ کی برطانوی مارکیٹ میں موجودگی اور پذیرائی کے حوالے سے منعقد کی گئی۔ لندن کے معروف بیوٹی ریٹیلر ’اسپیس این کے‘ میں ہونے والے اس ایونٹ میں برانڈ کی مختلف مصنوعات بھی پیش کی گئیں۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے اپنے بیوٹی برانڈ ’کے بیوٹی‘ کو 2025 میں برطانوی مارکیٹ میں متعارف کروایا تھا۔ لندن میں ہونے والی اس تقریب کو برانڈ کی بین الاقوامی توسیع کے سلسلے کی ایک اہم سرگرمی قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles