صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

صاحبزادہ فرحان نے ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اہم ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی کپتان نے 2025 سے اب تک 3 ہزار سے زائد رنز بنا لیے، ویرات کوہلی کا ورلڈ کپ ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں

پاکستان کے نئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ 2025 کے آغاز سے اب تک 3 ہزار سے زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے نمایاں بیٹرز میں شامل ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے 83 اننگز میں 3,007 رنز بنائے ہیں، جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 151.1 رہا ہے۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں اور بھارتی بیٹر ابھیشیک شرما سے آگے ہیں۔

2025 سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بیٹرز

کھلاڑی

اننگز

رنز

نکولس پورن

110

3,179

ٹم سیفرٹ

102

3,167

جوس بٹلر

94

3,095

صاحبزادہ فرحان

83

3,007

ابھیشیک شرما

85

2,997

صاحبزادہ فرحان کی یہ کامیابی ان کی مسلسل عمدہ کارکردگی کا تسلسل ہے۔ انہوں نے 2026 کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 383 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 160.25 رہا۔

یہ بھی پڑھیں:کرکٹ ورلڈ کپ کا شیڈول جاری ،پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا ؟

انہوں نے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ویرات کوہلی کا 2014 میں قائم کردہ 319 رنز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ اس کے علاوہ وہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بھی بنے۔ انہوں نے یہ کارنامہ نمیبیا اور سری لنکا کے خلاف انجام دیا۔

پاکستان سپر لیگ 2025 میں بھی صاحبزادہ فرحان نمایاں رہے اور 12 اننگز میں 449 رنز بنا کر ٹورنامنٹ کے ٹاپ رن اسکورر بنے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے حال ہی میں انہیں سلمان علی آغا کی جگہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کیا۔ قیادت سنبھالنے کے بعد انہوں نے 9 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 53 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 10 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

پاکستان نے 183 رنز کا ہدف 7 گیندیں باقی رہتے حاصل کر کے تین میچوں کی سیریز میں 1 صفر کی برتری حاصل کی۔ صاحبزادہ فرحان کو شاندار کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

صاحبزادہ فرحان اس سے قبل جاپان میں ہونے والے 2026 ایشین گیمز میں بھی پاکستانی ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں، جہاں پاکستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

editor

Related Articles