لاہور چڑیا گھر میں جانور گود لینے کا پروگرام بحال، سالانہ فیس مقرر

لاہور چڑیا گھر میں جانور گود لینے کا پروگرام بحال، سالانہ فیس مقرر

لاہور چڑیا گھر نے شہریوں اور اداروں کے لیے جانور گود لینے کا پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت لوگ مختلف جنگلی جانوروں اور پرندوں کی کفالت کی ذمہ داری لے سکیں گے۔

اس پروگرام کے تحت ایک نجی اسکول پہلے ہی نر دریائی گھوڑا گود لے چکا ہے۔ اسکیم کا مقصد جانوروں کی دیکھ بھال میں شہریوں اور تعلیمی اداروں کی شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

جانور گود لینے کی سالانہ فیس کتنی ہے؟

پروگرام کے تحت مختلف جانوروں کے لیے سالانہ فیس مقرر کی گئی ہے۔

ماضی میں بھی پاکستانی شوبز کی معروف شخصیات ریما، بابرہ شریف اور میرا جانور گود لے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ پنجاب یونیورسٹی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سمیت متعدد تعلیمی ادارے بھی اس پروگرام میں حصہ لیتے رہے ہیں۔

لاہور چڑیا گھر کی اس اسکیم کے ذریعے شہریوں اور اداروں کو جنگلی حیات کے تحفظ اور جانوروں کی دیکھ بھال میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles