انتشاری ٹولہ خبردار، خیبر پختونخوا میں جعلی خبر یں پھیلانے پر کارروائی ہوگی ،پشاور پولیس کاانتباہ

انتشاری ٹولہ خبردار، خیبر پختونخوا میں جعلی خبر یں پھیلانے پر کارروائی ہوگی ،پشاور پولیس کاانتباہ

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خیبر پختونخوا میں جعلی خبروں، گمراہ کن معلومات اور ایڈٹ شدہ ویڈیوز کے ذریعے خوف و انتشار پھیلانے والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ذریعے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے جاری پیغام میں شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی خبر، ویڈیو یا سوشل میڈیا پوسٹ کی تصدیق کیے بغیر اسے آگے شیئر کرنے سے گریز کریں۔
پولیس کے مطابق جعلی خبروں اور تبدیل شدہ ویڈیوز کے ذریعے لوگوں میں خوف پھیلانا اور انتشار پیدا کرنا قانونی کارروائی کا سبب بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سہیل آفریدی نے 4 ارب پاکستان سے باہر منتقل کروائے،فائدے یہ اٹھائیں ،جیل ہم جائیں ،مار ہم کھائیں ، پشتون نوجوان پھٹ پڑے
پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں بھی قانون کی پابندی لازم ہے، اس لیے سوشل میڈیا صارفین کو چاہیے کہ وہ کسی بھی مواد کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی حقیقت جانچیں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے اجتناب کریں۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سوشل میڈیا کو جعلی خبروں اور گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ کے بجائے درست معلومات کی فراہمی کے لیے استعمال کریں۔

editor

Related Articles