پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ نئی انتظامیہ نے سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی سرکاری املاک پر ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
گزشتہ 13 سال کے دوران پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کے ادوار میں سرکاری اراضی پر قبضوں اور غیر قانونی تجاوزات کا مسئلہ بڑھتا رہا کرپش اور لوٹ مار عروج پر رہی اور قبضہ مافیا کی موجیں لگی رہیں اب نئی انتظامیہ نے آتے ہی علاقے کو تجاوزات سے پاس کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ۔
حکام کی جانب سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کو سرکاری زمینوں کی واگزاری اور شہری علاقوں کو منظم بنانے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔انتظامیہ نے واضح پیغام دیا ہے کہ سرکاری اراضی پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔
غیر قانونی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں پر عوام خوش نظر آرہے ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تیرہ سالہ دور میں بے جا تجاوزات نے زندگی اجیرن کردی تھی اب تجاوزات کے خلاف آپریشن سے خیبر پختونخوا کی خوبصورتی واپس لوٹ آئے گی ۔