کالعدم ایکشن کمیٹی کا گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ، جنوبی باغ میں فائرنگ کا کوئی واقعہ  پیش نہیں آیا

کالعدم ایکشن کمیٹی کا گمراہ کن اور بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ، جنوبی باغ میں فائرنگ کا کوئی واقعہ  پیش نہیں آیا

ایکس پر  کالعدم ایکشن کمیٹی اور  @insaff2006 کے تحت سرگرم ایک ڈیجیٹل پروپیگنڈا اکاؤنٹ کی جانب سے اشتعال انگیز دعویٰ پھیلایا جا رہا ہے کہ کشمیر کے علاقے جنوبی باغ، پانڈی کوپرا میں ریاستی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 8 سالہ بچے شیان اظہر کی موت ہوئی ہے یہ دعوی بے بنیاد ،شر انگیز اور جھوٹا ہے ۔

آزاد فیکٹ چیک  کے مطابق جنوبی باغ کے پانڈی کوپرا میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے شہریوں یا بچوں پر فائرنگ کا ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا  مذکورہ علاقے میں ایسی کوئی سکیورٹی کارروائی یا مسلح جھڑپ نہیں ہوئی  ۔

کالعدم ایکشن کمیٹی کے لوگ اور ریاست مخالف افراد کی طرف سے ڈیجیٹل نیٹ ورکس اور سیاسی مقاصد کے تحت سرگرم عناصر ریاستی مظالم سے متعلق من گھڑت کہانیاں پھیلاتے ہیں۔


اس مقصد کے لیے بچوں پر تشدد اور ہلاکت جیسے حساس موضوعات کو استعمال کرکے عوامی جذبات بھڑکانے، مقامی آبادی کی ہمدردیاں حاصل کرنے اور شہری و عسکری اداروں کے درمیان کشیدگی کا تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

  غیر مصدقہ یا جعلی اطلاعات پھیلانا  انتہائی گھنائونا فعل ہے، جس کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنا، علاقائی حساسیت سے فائدہ اٹھانا، قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا اور ڈیجیٹل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانا ہے۔

editor

Related Articles