پانچ لاکھ کروم بُکس میں مدارس کے طلبہ کا حصہ بھی مختص،خواجہ آصف

پانچ لاکھ کروم بُکس میں مدارس کے طلبہ کا حصہ بھی مختص،خواجہ آصف

 خواجہ آصف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم یوتھ کروم بُک اسکیم کے تحت ہر سال ڈھائی لاکھ اور دو سال میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ کروم بُکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں سے ہر پانچویں کروم بُک رجسٹرڈ مدارس کے طلبہ کے لیے مختص ہوگی۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ مدارس کے طلبہ کو برسوں تک قومی دھارے سے دور رکھا گیا اور اس حوالے سے محض باتیں ہوتی رہیں، تاہم اب عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کی پوری پارٹی کو باہر بیٹھے یوٹیوبروں نے ،، چ،، بنایا ہے ،خواجہ آصف

  اسکیم کے تحت طلبہ کو سفارش یا پرچی کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر کروم بُکس فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب سے بلوچستان اور آزاد کشمیر سے گلگت بلتستان تک ہر صوبے اور علاقے کا حصہ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کروم بُک براہِ راست مستحق طالب علم کے گھر پہنچائی جائے گی خواجہ آصف نے اپنے پیغام میں سیاسی مخالفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ صرف نعرے لگاتے رہے، وہ دیکھ لیں کہ عملی طور پر کام کیسے کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles