گورنرکا خیبرپختونخوا کو بدامنی سے نکال کرخوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا عزم

گورنرکا خیبرپختونخوا کو بدامنی سے نکال کرخوشحالی کی راہ پر ڈالنے کا عزم

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور عوام کا تحفظ حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پائیدار امن کے قیام کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون ناگزیر ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کے قیام کے لیے پاک فوج، فرنٹیئر کور اور پولیس کے اہلکاروں نے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ ان کے مطابق تمام قومی اداروں کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے تو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :دانش اسکول کا جال پورے ملک میں پھیلے گا، کوئی پختون، بلوچی، سندھی، پنجابی، کشمیری تعلیم سے محروم نہیں رہے گا، وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا اعلان

گورنر نے کہا کہ صوبے سے دہشت گردوں کے ساتھ ان کی معاونت اور مالی مدد کرنے والے عناصر کا خاتمہ بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبے کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور قابلِ عمل حکمت عملی تیار کرنا ضروری ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا میں ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں ہر شہری خود کو محفوظ محسوس کرے اور ترقی کے ثمرات میں شریک ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے کو امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی جانب لے جانے کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان مشترکہ کوششیں جاری رہنی چاہییں۔

editor

Related Articles