آج سے یکم جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی

آج سے یکم جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی

 محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے یکم جولائی سے پاکستان بھر میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس سے سندھ، اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور جیکب آباد میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے بعد دادو میں 48، سبی، لاڑکانہ اور خیرپور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے بانی کو 27 جون کو رہا کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

دیگر شہروں میں بھی زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، کراچی اور پشاور میں درجہ حرارت 41، لاہور اور ملتان میں 43 اور اسلام آباد میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Related Articles