ہانیہ اور عاصم پھر ایک ساتھ؟ سالگرہ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

ہانیہ اور عاصم پھر ایک ساتھ؟ سالگرہ کی ویڈیو نے نئی بحث چھیڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اس بار دونوں کے حوالے سے بحث عاصم اظہر کی سالگرہ کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد شروع ہوئی۔

گلوکار عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ اپنی 30ویں سالگرہ منائی اور تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

تاہم مداحوں کی توجہ ان تصاویر میں سے نویں سلائیڈ پر مرکوز ہوگئی، جہاں ایک مختصر ویڈیو کلپ میں مبینہ طور پر ہانیہ عامر کی موجودگی کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق اس کلپ میں ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو ایک ساتھ کک اسکوٹر چلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:ثانیہ مرزا نے بیٹے کو سالگرہ پر کیا پیغام دیا؟ سوشل میڈیا پر پوسٹ وائرل

ہانیہ کی پرانی ویڈیو سے بھی جوڑ لیا گیا تعلق

مداحوں نے اس ویڈیو کو ہانیہ عامر کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شیئر کی گئی ایک اسکوٹر ویڈیو سے بھی جوڑ دیا ہے۔ اس ویڈیو میں ہانیہ اسکوٹر چلاتی دکھائی دی تھیں، جبکہ پس منظر میں عاصم اظہر کا نیا گانا بھی سنائی دے رہا تھا۔ بعض صارفین کا دعویٰ ہے کہ دونوں ویڈیوز میں دکھائی دینے والی جگہ بھی ایک جیسی ہے۔

ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ نویں سلائیڈ میں ہانیہ عامر نظر آرہی ہیں، جبکہ ایک اور مداح نے لکھا کہ اصل مزہ تو نویں سلائیڈ میں ہے۔ کچھ صارفین نے دیگر مداحوں کو ہانیہ کی انسٹاگرام اسٹوری دیکھ کر دونوں ویڈیوز کا موازنہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

دوسری جانب ان قیاس آرائیوں کے حوالے سے ہانیہ عامر یا عاصم اظہر کی جانب سے کسی قسم کی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔ یوں عاصم اظہر کی سالگرہ کی تصاویر میں موجود ایک مختصر کلپ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

editor

Related Articles