ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا راج،انٹرنیشنل فیسٹیول میں دھوم،سعودی شہری بھی دیسی کھانوں کے دیوانے

ریاض میں پاکستانی ذائقوں کا راج،انٹرنیشنل فیسٹیول میں دھوم،سعودی شہری بھی دیسی کھانوں کے دیوانے

کامران اشرف 

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ انٹرنیشنل فلیورز فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں نے شرکاء کی بھرپور توجہ حاصل کرلی۔ دنیا کے مختلف ممالک کے روایتی کھانوں پر مشتمل اس فیسٹیول میں کے کے پروڈکشن کی جانب سے پاکستانی فوڈ اسٹال بھی سجایا گیا، جہاں دیسی کھانوں کی خوشبو اور منفرد ذائقوں نے پاکستانیوں کے ساتھ سعودی شہریوں اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اپنی جانب متوجہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں :روما ریاض کی انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی

اس موقع پر سفارت خانہ پاکستان کی پولیٹیکل سیکرٹری اقرا اشرف نے پاکستانی فوڈ اسٹال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیش کیے گئے کھانوں کا جائزہ لیا اور منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

پاکستانی فوڈ اسٹال کے منتظم خرم خان نے کہا کہ انٹرنیشنل فلیورز فیسٹیول میں شرکت ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی پاکستان کے متنوع اور روایتی علاقائی کھانوں سے متعارف کرایا جائے اور پاکستانی ذائقوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب کی نئی ایئر لائن ریاض ایئر نے پاکستان کیلئے فضائی آپریشنز کا باقاعدہ آغاز کردیا

فیسٹیول میں شریک افراد نے پاکستانی کھانوں کو پسند کرتے ہوئے کہا کہ دیسی ذائقوں نے ان کی تفریح کو مزید خوشگوار بنا دیا۔ شرکاء کے مطابق ایسے ثقافتی اور فوڈ فیسٹیول مختلف ممالک کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتوں کو قریب لانے اور باہمی روابط مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

editor

Related Articles