آسمان سرخ، تیز ہوائیں اور بارش،بھارت میں موسم کی خطرناک صورتحال

آسمان سرخ، تیز ہوائیں اور بارش،بھارت میں موسم کی خطرناک صورتحال

طوفانی نظام کے اثرات کے دوران آسمان کا رنگ تبدیل ہونے سے شہری حیران، بارش اور تیز ہواؤں کے پیش نظر اسکول بھی بند کردیے گئے۔

بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں ایک غیر معمولی قدرتی منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، جہاں دنتے واڑہ ضلع کے علاقے کرندول کے اوپر آسمان اچانک گہرے سرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا۔ اس حیران کن منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علاقے میں طوفان ارنب کے اثرات کے باعث مسلسل بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی دوران آسمان کا سرخ رنگ اختیار کرنا شہریوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرندول کے اوپر آسمان کا رنگ معمول کے نیلے اور سرمئی رنگ سے تبدیل ہوکر گہرا سرخ دکھائی دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قدرت کا انوکھا شاہکار یا انسان کی کاریگری؟ شامی بکری کے چرچے

ابتدائی اطلاعات میں اس غیر معمولی منظر کو طوفانی نظام سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے جوڑا جارہا ہے، تاہم آسمان کے سرخ ہونے کی حتمی سائنسی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

خراب موسم کے باعث اسکول بند

دوسری جانب خراب موسم اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی حکام نے جمعرات 29 اکتوبر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ بھارتی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے چھتیس گڑھ کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق طوفانی نظام آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرانے کے بعد اندرون ملک منتقل ہوا۔ اس دوران ہواؤں کی مستقل رفتار 125 سے 135 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ جھکڑوں کی رفتار 150 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو بھی وسطی اور شمالی چھتیس گڑھ کے بعض علاقوں میں طوفانی نظام کے اثرات برقرار رہنے کا امکان تھا۔ آسمان کا اچانک سرخ رنگ اختیار کرنا جہاں سوشل میڈیا صارفین کے لیے حیرت کا باعث بنا، وہیں اس قدرتی منظر کی اصل وجہ جاننے کے لیے بھی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

editor

Related Articles